Colours of Vibrant Pakistan - Kamran Saleem, Adnan Malik, Qamar Abbas 348

پاکستان کے نقوشِ جاوداں Colours of Vibrant Pakistan

نائب سفیرِ پاکستان برائے ویتنام، قمر عباس کھوکھر، قبل ازیں ماسکو اور لاس اینجلس تعیناتی کے ادوار سے ملک کا تشخص اجاگر کرنے، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور سفارتخانے میں بہتر خدمات کیلئے شہرت رکھتے ہیں- اپنی مٹی سے عشق، علم و ادب کا اعلی ذوق اور منکسرالمزاجی ان کا خاصہ ہیں- مجھے کچھ شاندار کتب اور باکمال شخصیات سے متعارف کروانے کا سہرا بھی ان کے سر ہے، جیسا کہ کامران سلیم اور انکا کام-

Colours of Vibrant Pakistan - Kamran Saleem, Adnan Malik, Qamar Abbas

‌آرنلڈشوزینگر دِکھتے اور قہقہے بکھیرتے کامران سلیم اندر سے اک حساس آرٹسٹ ہیں- کامران نے جیو ٹیلیویژن کے پروگرام "ہم سب امید سے ہیں” سمیت مزاح، تشدد، ظلم، اور جنس جیسے مقبول و منافع بخش موضوعات پر کیرئیر چھوڑ کر ماحول، جنگلی حیات اور ورثہ کے تحفظ جیسے مشکل کام کا بیڑا اٹھایا- انہیں دکھ ہے کہ کیمرے میں بند عکس کے پیچھے مبہوت کر دینے والی زندہ داستان کبھی آرٹسٹ کے دیدہ و دل سے قرطاس و فلم پر منتقل ہو ہی نہیں پاتی- مجھے خوشی ہے کہ Colours of Vibrant Pakistan کے ذریعے قمر عباس صاحب نے عاطف سعید، کامران سلیم اور انکے شاندار کام کو انگریزی اور ویتنامی زبان میں ایک ساتھ پیش کرکے اس دکھ کا حتیٰ المقدور ازالہ کیا ہے-

Colours of Vibrant Pakistan, is an applaudable work focusing and portraying the true colours of an often not understood country, its people, heritage, landscape, wildlife and artists.

پاکستان کے نقوشِ جاوداں کا دلچسپ مطالعہ ابھی جاری ہے- مکمل جائزہ جلد پیش کروں گا- تب تک آپ ان میں سے کچھ رنگوں اس 1:25 منٹ کی ویڈیو میں دیکھئے:

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں