203

محافظ

مسجد میں نمازیوں کے جوتے چوری ہوگئے-
محافظ نے بتایا کہ دشمن مُلک کا ایجنٹ لے گیا ہے-
لوگ دشمن کے ایجنٹ کو گالیاں دینے لگے-

اچانک ایک بیوقوف نے محافظ سے پوچھا، ہمارے جوتے چوری ہو رہے تھے تو تم کیا کر رہے تھے؟
محافظ نے اس کا گریبان پکڑتے ہوئے اعلان کیا،
میرے عزیز ہم وطنو! تمہارے جوتے چرانے والا دشمن کا ایجنٹ پکڑا گیا ہے-

یہ سنتے ہی سب اُس پر پِل پڑے کہ ہمارے جوتے نکالو- جوتے برآمد ہونے تھے نہ ہوئے-

لیکن چور پکڑ کر پیٹنے کے جوش میں سب محافظ زندہ باد کے نعرے لگاتے ننگے پاؤں ہی گھر لوٹ گئے-

محمد عدنان ملک – منگل ٣ اپریل ٢٠١٨

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں