Brain-psychology-science-believe-machine-supercomputer 284

انسانی اعتقادات کی سادہ سائنس

انسانی دماغ اعتقاد کی مشین ہے- یہ محرکات، بائیوکیمسٹری، ذہانت، تخیل اور وجدان کے سرکٹ سے بنا ہے-

تعلقات، کام، معاشرہ، مذہب، سیاست، سائینس الغرض پیش آنے والی ہر شے کے متعلق مسلسل خیالات و جذبات تخلیق کرتے رہنا ہی اسکا کام ہے، حتیٰ کہ نیند کی حالت میں بھی-

انہی پیش آئے تجربات سے جُڑے خیالات و احساسات سے یہ ہمارے لئے ایسے اعتقادات بناتا ہے جو ہمیں اچھے لگیں یا کم از کم ناسمجھ آنے والی باتوں کا خلا ہی پُر کریں-

چونکہ یہ مشین ہر ایک کی ذاتی ہے تو عین ممکن ہے ایک انسان کو معقول لگنے والا اعتقاد دوسرے کو انتہائی نامعقول لگے- تنوع کے اس مسلئے کے حل کئے بنا بڑے اہداف کا حصول ممکن نہیں- اسلئے خاندان، معاشرہ، ادارے، ملک اور مذہب مرکزی اقدار پر مشتمل نظام ترتیب دیتے ہیں تاکہ مشترکہ اعتقادات بنا کر انسانی توانائیوں جوڑ کر تحاریک پیدا کی جا سکیں-

Brain-psychology-science-believe-machine-supercomputer

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں